میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول کی 3 روزہ دورے پر سکھرآمد

بلاول کی 3 روزہ دورے پر سکھرآمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے ۔اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو صوبائی وزیر اویس شاہ کی رہایش گاہ پر قیام کریں گے ۔اس دوران بلاول بھٹو سے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ اور دیگر رہنما ملاقاتیں کریں گے جب کہ بلاول بھٹو پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔تین روزہ دورے کے دوران سکھر اور گھوٹکی میں مختلف پروگراموں میں پی پی چیئرمین کی شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہے ۔دریں اثنا، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے ہم دردی و یک جہتی کا بھی اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں