میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں علیحدہ ہو گئیں

کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں علیحدہ ہو گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں فرید آباد میں علیحدہ ہوگئیں۔پاکستان ایکسپریس کی 7بوگیاں ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر علیحدہ ہوئیں۔ 7بوگیوں کو ملانے والا جوائنٹ اچانک ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں شدید جھٹکے لگے ۔ علیحدہ ہونے والی بوگیوں کے مسافر برتھوں سے گرگئے اور ان میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام کے مطابق ٹرین سے علیحدہ ہونے والی بوگیاں فرید آباد کے نزدیک کھڑی ہیں۔ پاکستان ایکسپریس کے مسافروں نے تاخیر پر شدید احتجاج کیا۔ مسافر تاحال بے سروسامانی کی حالت میں انتظامیہ اور امداد کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں