میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نیشنل فائر وال کی تنصیب

سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نیشنل فائر وال کی تنصیب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے انٹرنیٹ گیٹ ویز پر نیشنل فائر وال کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا۔فائر وال کی تنصیب کے بعد سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والے قابل اعتراض مواد کو نہ صرف یہ کہ فوری طور پر ہٹایا جاسکے گا بلکہ ایسا مواد اپلوڈ کرنے والے شخص کی بلاتاخیر شناخت بھی ممکن ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے انٹرنیٹ گیٹ ویز پر نیشنل فائر وال کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے ۔یہ فائر وال سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی طرز پر کام کرے گا۔اس فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔فائر وال کا یہ نظام چین سے لیا گیا ہے ۔اس فائر وال کی مدد سے غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے اکاؤنٹس کے انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریسز فوری طور پر حکومت کو دستیاب ہوں گے اور ایسا مواد اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔یہ فائر وال سسٹم بنیادی طور پر انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگایا جارہا ہے ۔جہاں سے انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے ۔اس نظام کی مدد سے کسی مواد کے ماخذ(اوریجن)یعنی جہاں سے اس کا آغاز ہوا ہو،اس بارے میں بھی فوری مدد مل سکتی ہے اور آئی پی ایڈریس سامنے آنے کے بعد ایسا غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو بنانے والے کے خلاف کارروائی بھی ممکن ہو سکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں