میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا خطرناک دشمن ثناء اللہ غفاری افغانستان میں مارا گیا

پاکستان کا خطرناک دشمن ثناء اللہ غفاری افغانستان میں مارا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

دہشت گرد کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان گیا اورکابل میں رہنے لگا
پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان، افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا
اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان کا خطرناک دشمن اور دہشت گرد ثناء اللہ غفاری پْراسرار طور پر افغانستان کے شہر کنڑ میں مارا گیا۔دہشت گرد پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔ ثناء اللہ غفاری کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان گیا اور دارالحکومت کابل میں رہنے لگا۔ دہشت گرد ثناء اللہ نے کابل میں ہی مذہبی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا۔ثناء اللہ دنیا بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا اور آئی ایس کے پی کا سرغنہ، تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز تھاجس پر دسمبر 2021 میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اسے عالمی دہشت گرد قرار دے دیااور سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں