میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیر ترین گروپ نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

جہانگیر ترین گروپ نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دئیے ہیں،مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ، میرا سینیٹر بننا پی ڈی ایم کی جیت ہے،جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان کوتمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ہے، میرا سینیٹر بننا پی ڈی ایم کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کافیصلہ پارٹی کا تھا، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بطور وائس چیئرمین خوشاب الیکشن کا علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ خوشاب الیکشن کا پارٹی قیادت کو علم ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا، خوشاب الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی امیدوار نے حصہ نہیں لیا۔ انہوںنے کہاکہ قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور نے استعفے دیئے ہیں مجھے اس کا علم خبروں سے ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے دینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں