میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،وزیراعلی ہائوس میں 5افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی،وزیراعلی ہائوس میں 5افراد میں کورونا کی تصدیق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں وزیر اعلی ہائوس میں 5افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کیے گئے تھے ۔ان میں سے وزیر اعلی ہائوس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلی ہائوس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔ وزیراعلی ہائوس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹڈی دل سے متعلق اجلاس بھی ویڈیو لنک کے زریعے کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اب وزیراعلی ہائوس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی ہائوس سے متصل کمشنر ہائوس کی اسٹاف کالونی میں بھی کئی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں