میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی واٹر بورڈکراچی میرے ماتحت دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا، گور نر سندھ

ایم ڈی واٹر بورڈکراچی میرے ماتحت دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا، گور نر سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پہلے میں نے آئی جی سندھ کا کہا تھا اب کہتا ہوں ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سحری طارق روڈ پر واقع چائنیز ریسٹورینٹ میں کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں نے تنقید شروع کی تو ہم نے ایک سحری کے بجائے دو دفعہ سحری کرنا شروع کردی، پہلی سحری نیوکراچی میں کی، ہزاروں لوگ ایک گھنٹے سے انتظار کررہے تھے، نیوکراچی میں پانی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ آئی جی کو چار دن میرے انڈر میں دیں پانچویں دن میں ذمہ دار ہوں، اب میں کہتا ہوں ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں پانی کا مسئلہ حل کردوں گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ٹینکروں کے لیے پانی ہے اور لوگوں کے لیے نہیں ہے جب کہ گیس کے بڑے سپلائرز کا کہنا ہے کہ گیس موجود ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھائی اس انتظار میں نہ رہیں کہ کون اقتدار میں آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں