میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے قائد ایوان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی طلب

نئے قائد ایوان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہو گا۔واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے۔دوسری جانب عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ روانگی سے پہلے انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی۔عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں