میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ریس میں آگے

یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ریس میں آگے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ کا بیٹنگ میں بڑا نام اور غیر متنازع کھلاڑی یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی ریس میں سب سے آگے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان، پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے اب بھی مضبوط امیدوار ہیں، پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ڈیڈ لاک کا تاثر قطعی غلط ہے ۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے درمیان ملاقاتوں میں بات چیت آگے بڑھ رہی ہے ۔ پی سی بی کے دونوں بڑے جلد یونس خان سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں ممکنہ طور پر حتمی بات چیت ہو گی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان اور احسان مانی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ یونس خان اور وسیم خان کی ملاقات، پی ایس ایل کے دوران کراچی میں ہوئی تھی۔ انڈر19ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان کو بااختیار ہیڈ کوچ مقرر کرے گا، اسی طرح ندیم خان کا بھی تقرر 3سال کے لیے فل ٹائم منیجر کی حیثیت سے ہوگا۔41سالہ یونس خان پاکستان کی جانب سے 118ٹیسٹ میچوں میں 10099رنز 52کی بیٹنگ اوسط سے بنا چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 34سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنائیں ہیں۔ وہ 139کیچ بھی لے چکے ہیں۔یونس خان 265ون ڈے انٹر نیشنل میں 7249 رنز بنا چکے ہیں۔ 25ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں یونس خان نے 442رنز اسکور کیے ہیں۔ 2009میں یونس خان کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی جیت چکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں