تحریک انصاف نے بلے کا انتخابی نشان واپس مانگ لیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان واپس مانگ لیا۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرا دیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ضروری تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرایا۔پی ٹی آئی نے فارم 65پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا، تحریک انصاف کی دستاویز میں مرکزی و صوبائی قیادت کے انتخاب کے نتائج بھی شامل ہیں۔