میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈمپرز کی روک تھام،نوجوان منگل کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے،آفاق احمد

ڈمپرز کی روک تھام،نوجوان منگل کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے،آفاق احمد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

شہر کے لوگوں کے جانی نقصان پر سندھ حکومت کی سردمہری شرمناک ہے
واٹرٹینکرز کوبھی دن میں سڑکوں پر آنے سے روکا جائے گا،چیئرمین ایم کیو ایم

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آ فاق احمد نے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دن میں ڈمپرز کو سڑکوں پرآنے سے روکنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہیوی ٹریفک کیلئے رات 11بجے سے صبح 6بجے تک کا وقت پہلے سے مخصوص ہے ،بات فیصلے پر عملدآمدکی ہے جس کے لئے مقامی افراد کاضلعی انتظامیہ میں ہونا ضروری ہے ۔ آفا ق احمد نے آج بھی ڈمپرز کے نیچے ایک نوجوان کے کچلنے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس جانی نقصان کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹہرایا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ اس شہر کے لوگوں کے جانی نقصان پر سندھ حکومت کی سردمہری شرمناک ہے ،مہاجر نوجوان کسی حکومتی بیان پر بھروسہ کرنے کے بجائے منگل سے اپنی ذمہ داریا ں پوری کرنے کی تیاری کریں۔ آفاق احمد نے کہاکہ آج تک 89 افرادہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں آدھی اموات دن کے اوقات میں سڑکوں پر دوڑتے واٹرٹینکر سے ہوئی ہیں، اس لئے حکومت واٹر ٹینکر کوبھی دن کے اوقات میں سڑکوں پر آنے سے روکے اور دن کے اوقات میں ہائیڈرنٹس بند رکھے جائیں،اس عمل سے قرب و جوارکے علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی ہوجائیگی۔ آفاق احمد نے کنٹینرز،ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے مالکان سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے کیونکہ منگل سے عوام اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں