میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔ اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ امجد اسلام امجد کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ امجد اسلام امجد وارث جیسے شہرہ آفاق ڈرامے کے خالق بھی رہے ہیں۔ اُنہیں ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، اُنہیں بیسٹ فلم رائٹر کا نگار ایوارڈ دو مرتبہ ملا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں