میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی ولی عہد کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

سعودی ولی عہد کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی، ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ بڑھانے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان رابطوں کے تناظر میں کیا گیا۔ سعودی عرب نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں