بجلی بریک ڈائون ، سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی نااہلی قراردے دیا
شیئر کریں
سندھ حکومت نے ملک بھر میں بجلی بریک ڈائون کو وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اچانک ایسی کونسی سسٹم میں خرابی آگئی کہ پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اتوارکو اپنے بیان میں کہا کہ خرابی بجلی کے سسٹم میں نہیں حکومت کے سسٹم میں ہے ،سلیکٹڈ حکومت بجلی بند کرکے پورے ملک کو ری اسٹارٹ کررہی ہے ،قوم کو بس گھبرانا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے اور نااہل یہ تک پتا لگا نہ سکے کہ ہوا کیا ہے ،سندھ بھر میں اسپتالوں میں بھی بجلی بند ہے ،مریض پریشان ہیں،عمران خان اور ان کی ٹیم نااہل نکمی اور چور ہے ،چوروں سے ملک نہیں چل سکتا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کی ضد کی وجہ سے پورا ملک جام تھا اور اب پورا ملک بجلی بند ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔ملک بھر میں فوری بجلی بحال کی جائے ، سسٹم میں کیسے خرابی ہوئی ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ،بجلی بند ہونے کی وجہ معلوم نا ہوسکی نااہل ناکام اور نا تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو اندھیر وں میں دھکیل دیا ہے ،حیرانگی کی بات ہے کہ عمران کے طوطوں نے ابھی تک یہ الزام پی ڈی ایم پر نہیں لگایا،اسماعیل راہو نے کہا کہ ہفتہ حکمرانوں کی بلیک میلنگ میں پورا ملک جام تھا اور اب پورا پاکستان بلیک آئوٹ ہے ۔