میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور،سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا، خاتون سمیت2 جاں بحق

پشاور،سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا، خاتون سمیت2 جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پشاور میں چارسدہ روڈ پر سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکے میں خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ میں ایک خاتون اور ایک بچی جا ں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد اور ریسکیو ذرائع نے زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں