میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان کے علاقے میں آپریشن،دو خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان کے علاقے میں آپریشن،دو خوارج ہلاک

Author One
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے میں آپریشن کر کے دو خوارج کو ہلاک کردیا-

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 9 دسمبر 2024 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا۔ یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں