میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ

پیپلزپارٹی کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) صوبہ سندھ پر گزشتہ پندرہ سالوں سے برسراقتدار سیاسی جماعت کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کردی گئی تفصیل کے مطابق صوبہ سندھ پر پچھلے پندرہ سالوں سے حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر وال چاکنگ کردی گئی جس میں پچھلے پندرہ سالوں کی کارکردگی کا حساب دینے سے متعلق لکھا گیا ہے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی اور ایچ میں دیواروں پر کالے رنگ میں ایک تحریر لکھی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ”پیپلزپارٹی جواب دو 15 سالوں کا حساب دو” کراچی کے مختلف مقامات پر ایسی وال چاکنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم اور اقرباء پروری کی وجہ سے کراچی کے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ گزشتہ پندرہ سالوں سے صوبہ سندھ پر حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعت نے کراچی کے عوامی مسائل کو نظرانداز کیا ہے اور کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کوٹہ سسٹم کے ذریعے محروم کردیا ہے واضح رہے کہ کراچی کے عوام میں نوجوانوں کی بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت کوٹہ سسٹم کے ذریعے انکے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی شکایات ہرزبان زدعام ہیں جبکہ آئندہ جنرل الیکشن کی تیاری اور کمپین میں مختلف سیاسی جماعتیں بھی کراچی کے عوام کو سہانے اور رنگین خواب دکھا کر کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتی نظرآتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں