بھارت سیاحوں کے لیے خطرناک ترین ملک
جرات ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
امریکی جریدہ سوفٹسٹ نے بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔ سروے کے مطابق بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں اور اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔ رپورٹ میں سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے وہ بھارت کا رخ کرنے سے گریز کریں، حال ہی میں ایک خاتون یوٹیوبر کو ممبئی میں لائیو اسٹریم کے دوران سڑک پر سرعام ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ رپورٹ میں بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لیے ناقص قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کی 1 ارب 30کروڑ کی آبادی انتہائی غریب ہے جبکہ دولت صرف چند خاندانوں کے ہاتھوں میں ہے۔