مولانا یوسف لدھیانوی،مفتی شامزئی کے ٹارگٹ کلر گرفتار
شیئر کریں
شہر قائد کے علاقے کورنگی سے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں کامران حیدر اور قرار حسین شامل ہیں، ملزمان نے جامعہ بنوریہ کے شیخ الحدیث یوسف لدھیانوی کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا، ملزمان نے مفتی نظام الدین شامزئی ودیگر شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق سپاہ محمد زینبیون گروپ سے ہے، ملزمان نے 2007 سے 2013 تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم قرار نے آغا حسن کے حکم پرشاہ فیصل میں مدثرنامی شخص کوقتل کیا، ملزم قرارحسین نے دیگرساتھیوں کیساتھ مل کرڈاکٹر محبوب کوبھی قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نیعیسیٰ نامی شخص کو ڈیفنس میں قتل کیا، ملزمان مذہبی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزم کامران نے2007 میں ساتھیوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنما کو قتل کیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کامران نے 2018 میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاری کو گلشن اقبال میں قتل کیا، ملزمان قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔