میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
سگریٹ اور مشروب پرگناہ ٹیکس کی سمری ارسال

سگریٹ اور مشروب پرگناہ ٹیکس کی سمری ارسال

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزارت صحت نے سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوادی ہے ۔وزارت صحت کی سمری میں سگریٹ کے ایک پیک پر 10 روپے اور مشروب کی فی بوتل پر ایک روپے گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گناہ ٹیکس لگانے کی سمری ای سی سی کے جلاس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے جو آئندہ اجلاس میں منظوری پیش کی جاسکتی ہے ۔وزارت صحت کی سمری کے مطابق گناہ ٹیکس سے حاصل رقم ہیلتھ انشورنس اسکیم کیلئے استعمال کی جائے گی، ٹیکس کی رقم مہلک بیماریوں کے پروگرام کیلئے بھی استعمال کی جائے گی۔سمری میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ 56 لاکھ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، سالانہ 143ارب 21 کروڑ روپے کی تمباکو نوشی کی جاتی ہے ، پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 60 ہزارافراد تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔سمری کے مطابق سگریٹ پرگناہ ٹیکس کے نفاذ سے تمباکو نوشی کے استعمال کو کم کیا جاسکتا ہے ، پاکستان میں 2 کروڑ 74 لاکھ افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہیں۔میٹھے مشروبات کے استعمال کو کم کرنے کیلئے گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ، ایف بی آر اپنے طریقہ کارکے مطابق گناہ ٹیکس وصول کرے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہے ، ہر سال بجٹ میں سگریٹس پر ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔فلپائن میں بھی تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد ہے ، 2017 میں عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ فلپائن میں عائد گناہ ٹیکس تمباکو مصنوعات کیخلاف اقدامات کے حوالے سے مؤثر ترین اقدامات میں سے ایک ہے جس سے نہ صرف حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا بلکہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد بھی کم ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں