میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکیم الامت ،شاعر مشرق مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال کا 145 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں مقررین نے علامہ اقبال کی زندگی شاعری اور پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد پر روشنی ڈالی ۔ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی، اس موقع پر سلامی بھی دی گئی، مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین کی جانب سے مزاراقبال پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور میجر جنرل محمد شہباز خان گیریژن کمانڈر، سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز لاہور بریگیڈیئر راجہ اشفاق احمد نے مزار اقبال پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے گئے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے بھی مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نیوی کے چاق و چوبند دستے نے صوبائی وزیر کو سلامی دی۔ صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں