سندھ حکومت سے ملکر جزائر تنازع طے کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت
ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تمام امور طے کیے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی ترقیاتی پیکج اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیشرفت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوا جس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔