میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا، عوام بے حال

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا، عوام بے حال

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے الیکٹرک کی جانب سے بارشوں کے دوران فنی خرابی کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کا دورانیہ15 گھنٹے سے بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا جن تاحال بے قابو ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں15گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹان ، بلدیہ، ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ رات بھر پریشانی سے دوچار رہے۔اس کے علاوہ لیاقت آباد، جمشید روڈ کے اطراف علاقوں میں تیز بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔علاوہ ازیں قائدآباد، شاہ فیصل کالونی ،ماڈل کالونی، منظور کالونی کورنگی لانڈھی، جامعہ ملیہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کو گیس بھی فراہم کردی گئی، فرنس آئل بھی دے دیا گیا مگر اہلیان کراچی پھر بھی بجلی سے محروم ہیں، بجلی بلکہ نااہل کے الیکٹرک انتظامیہ اب پلانٹ کی خرابی کا بہانہ بنا رہی ہے جبکہ شہر میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی باعث شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے اور نظام زندگی بھی متاثر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں