میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوا ارب صاف ہوگیا ،نالے صاف نہیں ہوئے، فاروق ستار

سوا ارب صاف ہوگیا ،نالے صاف نہیں ہوئے، فاروق ستار

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا لیکن شہر کے نالے صاف نہیں ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این ڈی ایم اے تب آیا جب بارشوں کے تین اسپیل سے تباہی ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے عارضی ہے، اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہیے اور کراچی کے مسائل کامستقل حل یہ ہی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔فاروق ستار نے کہاکہ کراچی کی آبادی کو کم دکھا کر فنڈز نہیں دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانپ نکل گیا اور اب سب لکیر پیٹ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں