میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ علالئی کے الزامات، تحریک انصاف نے تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی مسترد کردی

عائشہ علالئی کے الزامات، تحریک انصاف نے تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی مسترد کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی مسترد کردی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی تحقیقات کے موقف پر قائم ہے، تاہم الزام لگانے والے ہی جج اور منصف ہوں یہ قبول نہیں۔خط میں کہا گیا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کمشنر مقرر کیا جاتا ہے، برطانیہ میں کمشنر ارکان پارلیمنٹ پر لاگو رولز کا تعین کرتا ہے، لہذا عائشہ گلالئی معاملے کی تحقیقات کے لیے برطانیہ کی طرز پر کمشنر کا تقررکیا جائے۔شیریں مزاری نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین پر مشتمل کمیٹی کی غیر جانبداری مشکوک ہوگی اور مجوزہ کمیٹی کو پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے بھی استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں۔اپنی سیاسی حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ایک ہی وقت میں الزام لگانے والے اور منصف نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف عائشہ گلالئی کے الزامات کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں