میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
200یونٹ تک بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری

200یونٹ تک بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے ماہانہ 200یونٹ تک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے جارہی ہے ۔۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے 50ارب روپے کی سبسڈی دے گی، کابینہ نے فی یونٹ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ منظورکیا تھا جولائی تاستمبر2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کوریلیف دینے کی تجویز ہے ۔ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024سے کرنے کی تجویز ہے ،ذرائع کے مطابق ماہانہ51سے 100
یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں