میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا پر آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی مہم، وزیراعظم کی شدید مذمت

سوشل میڈیا پر آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی مہم، وزیراعظم کی شدید مذمت

جرات ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے ۔اتوار کے روز جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کے لیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے، آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہدا کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتی، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے، قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی، مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں