میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی غیر جمہوری سوچ ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ‘ عمران خان

نواز شریف کی غیر جمہوری سوچ ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سمجھنا ہوگا کہ کرپشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اورجمہوریت کے حوالے سے حکمرانوں کا منطقی ہیرپھیرجمہوریت کی نفی ہے عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ عوام کومحتسب قراردے کر نواز شریف نے جمہوریت مخالف ذہنیت کا اظہارکیا، عوام نمائندے منتخب کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ وہ قانون کی پاسداری کریں عوام نہیں چاہتے منتخب نمائندے بے فکری سے قانون کی دھجیاں اڑائیں انہوں نے کہا کہ اسلامی اور مغرب کی جمہوری روایات میں قانون کی ذمہ داریاں برابر ہیں جہاں جواب دہی ضروری ہے عمران خان نے کہا کہ ترقی مضبوط اداروں، قانون کی تابعداری شفاف حکومت سے ممکن ہے جبکہ جمہوریت میں قانون کی حکمرانی اورعوامی نمائندوں کی جواب طلبی اہم ہے اور جمہوریت کے حوالے سے حکمرانوں کا منطقی ہیرپھیر جمہوریت کی نفی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کو جمہوریت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے کہ کرپشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کی غیر جمہوری سوچ ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی کیونکہ بادشاہ سلامت کہتے ہیں کہ ان کا احتساب صرف عوام کر سکتی ہے لیکن ایسی سوچ جمہوریت کی منافی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھنا ہو گا کہ کرپشن ہی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے الیکشن کی طرح قانون اور احتساب بھی اہم ہیں عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کیلئے عوامی نمائندوں کی طلبی نہایت اہم ہے کیونکہ ترقی مضبوط اداروں اور شفاف حکومت سے ہی ممکن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں