میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے، لاڈلے انجینئر اور سسٹم کا گٹھ جوڑ، کام ادھورے ، ادائیگیاں پوری

کے ڈی اے، لاڈلے انجینئر اور سسٹم کا گٹھ جوڑ، کام ادھورے ، ادائیگیاں پوری

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلال چورنگی تا مرتضی چوک تک سڑک کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بحالی کا کام ادھورا
سرکاری دستاویزات میں اسکیم مکمل ، سڑک کا دوسرا ٹریک نہیں بنایا گیا، علاقہ مکین

ادارہ ترقیات کراچی محکمہ انجینئرنگ کے انوکھے کارنامے ، کے ڈی اے کے لاڈلے انجینئر اور سسٹم کا گٹھ جوڑ، دو اور تین تین سال پرانی ترقیاتی اسکیموں میں کام ادھورے ادائیگیاں پوری ، نئی بستیاں بسانے پر مامور ادارے کے انجینئرز کی متنازع کارکردگی منظرعام پر آگئی ۔کورنگی بلال چورنگی تا مرتضی چوک تک سڑک کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بحالی کا کام ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا علاقہ مکین بدترین ازیت کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ 2022/23 میں کے ڈی اے نے کروڑوں روپے مالیت سے یونین کونسل 32 کورنگی میں بلال کالونی سے مرتضی چوک تک ڈبل ٹریک سڑک کی تعمیر سیوریج سسٹم کی بحالی کلورٹ کے کام کا آغاز کیا تھا، سالانہ ترقیاتی فنڈ کی یہ اسکیم تاحال نامکمل ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ اسکیم مکمل کی جاچکی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام تو شروع کیا گیا تھا اور ایک ٹریک پیور لگا کر مکمل بھی کیا گیا جس کے بعد سے کام رکا ہوا ہے نہ تو سڑک کا دوسرا ٹریک بنایا گیا نہ ہی سیوریج سسٹم کی بحالی کی گئی ۔اس سلسلے میں اسکیم پر تعینات انجینئر جاوید انصاری سے کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں