نئے ریجنل ڈائریکٹر نے نائب قاصد کو اپنا کوآرڈینیٹر بنا لیا
شیئر کریں
حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے نئے رینجنل ڈائریکٹر کا کارنامہ، ظہیر نامی نائب قاصد کو اپنا کوآرڈینیٹر بنا دیا، آفیس آرڈر بھی جاری کردیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے آفیس آرڈر ہی معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے نئے رینجنل ڈائریکٹر نے قواعد و ضوابط کی دہجیاں اڑاتے ہوئے گریڈ 2 کے نائب قاصد کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے، نئے رینجنل ڈائریکٹر انجینئر عبدالرحمان بھٹی نے ایک آفیس آرڈر نمبر 427/2023 جاری کرتے ہوئے ظہیر نامی نائب قاصد کو کوآرڈینیٹر ٹو رینجنل ڈائریکٹر مقرر کردیا جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2 عبدالحمید زرداری نے سخت ایکشن لیتے ہوئے آفیس آرڈر نمبر 06/2023 جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حیرت کے ساتھ یہ شاک لگا کہ ایک نائب قاصد کو آفیس آرڈر ہے ذریعے کوآرڈینیٹر ٹو رینجنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا، یہ کیسے ممکن ہے نائب قاصد کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2 نے رینجنل ڈائریکٹر کا جاری کردہ آفیس آرڈر منسوخ کردیا.