میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پرکمرشل منصوبہ ، متعلقہ ادارے خاموش

لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پرکمرشل منصوبہ ، متعلقہ ادارے خاموش

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: آصف سعود)لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ ، متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں، بکنگ کرانے والوں کا سرمایہ خطرے میں پڑ گیا، ادارہ ترقیات پلاٹ کمرشل نہ ہونے کے باوجود کارروائی نہ کر سکا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر زبانی تحقیقات کا حکم دے کر خاموش ہوگئے، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے گرانڈ پلس 8 منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبے پر کام جاری، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبے کے خلاف متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں، ادارہ ترقیات حیدرآباد کا شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ پلاٹ کو کمرشل میں کنورٹ کرنے سے انکار کر چکا لیکن اس کے باوجود ادارہ ترقیات منصوبے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکا ہے، دوسرے جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے رینجنل ڈائریکٹر محمد رقیب بھی مذکورہ منصوبے کے خلاف زبانی تحقیقات کا حکم دے کر خاموش ہو گئے ہیں، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا لطیف آباد نمبر 7 ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ واقع بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 163 پر 8 منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبہ زیر تعمیر ہے، مذکورہ منصوبے کی پلاٹ کی کمرشل میں کنورٹ کرنے والا مامرہ سامنے آنے کے بعد بکنگ کرانے والے الاٹیز پریشانی کا شکار ہیں اور لوگوں کے کروڑوں روپے دا پر لگ چکے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے کارروائی اور عوام کا آگاہی دینے میں ناکام ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں