میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خلاف قانون پوسٹ پرنام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں، ایف آئی اے کی تارکین وطن کو وارننگ

خلاف قانون پوسٹ پرنام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں، ایف آئی اے کی تارکین وطن کو وارننگ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ قابل اعتراض اور باغیانہ نہیں ہونی چاہیے، تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کینام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تارکین وطن پیکا 2016 ایکٹ کا مطالعہ کریں، پاکستان یا دوسرے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو جعلی خبروں کی بنیاد پر بدنام نہیں کیا جاسکتا، جعلی خبروں کی بنیاد پربدنام کرنے کی کوششیں پاکستانی قوانین کے مطابق جرم ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا کہ تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے نام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں، قانون کے پابند شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ہدایت صرف قانون توڑنے والوں کے لیے ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرمبینہ طورپر ریاست مخالف بیانات پر ایک یوٹیوبرکے خلاف انکوائری شروع کردی ہے، یوٹیوبر ریاست مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے، اس نے بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں ہیجان پیدا کرنیکی کوشش کی، یوٹیوبرکو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں