میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے کورنگی ، متحدہ لندن کے جاوید ترک کے دست راست احسن ،کاشف کا کنٹرول برقرار

ایس بی سی اے کورنگی ، متحدہ لندن کے جاوید ترک کے دست راست احسن ،کاشف کا کنٹرول برقرار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(وقائع نگار خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع کورنگی میں متحدہ لندن کے جاوید ترک کے دست راست افسران احسن اور کاشف کی جوڑی کا کنٹرول برقرار ہے ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم نے احسن اور کاشف کا اندرون سندھ تبادلہ کرایا لیکن بااثر افسران سسٹم مافیا پر دبائو ڈال کر دوبارہ ضلع کورنگی میں تعینات ہوگئے لانڈھی اور کورنگی صنعتی ایریا سے ماہانہ بنیادوں پر وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لانڈھی اور کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات بھی احسن اور کاشف کے سسٹم کے ذریعے کرائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرولاتھارٹی میں متحدہ لندن کی باقیات اب بھی سرگرم ہیں بظاہر متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے افسران خود کو متحدہ لندن سے لاتعلق ظاہر کرتے ہیں لیکن ان کے رابطے اب بھی متحدہ لندن کی سابق قیادت سے برقرار ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع کورنگی میں متحدہ کے دور میں کورنگی اور لانڈھی کا سارا کنٹرول ایس بی سی اے کے افسر جاوید ترک کے پاس تھا جاوید ترک نے ایس بی سی اے کے 2 ماتحت افسران احسن اور کاشف کو اپنا فرنٹ مین رکھا ہوا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ جب متحدہ لندن کے خلاف تحقیقاتی اداروں کا آپریشن شروع ہوا تو متحدہ لندن کے حامی ایس بی سی اے افسر جاوید ترک اچانک ہی منظر عام سے غائب ہوگئے اور انہوں نے اپنے فرنٹ مین ایس بی سی اے افسران احسن اور کاشف کو ساری ذمہ داریاں دیں اس دوران احسن اور کاشف مسلسل جاوید ترک کے رابطے میں رہے اور غیر قانونی تعمیرات سے حاصل ہونے والے بھتہ کی رقم بھی ایمانداری سے جاوید ترک کو بھجواتے رہے ذریعے کا کہنا ہے کہ جب ایس بی سی اے میں غیر قانونی تعمیرات کی پٹہ سسٹم مافیس نے انٹری ڈالی تو بھی احسن اور کاشف کی جوڑی کو کورنگی سے ٹرانسفر کرنے کی کسی افسر کی ہمت نہ ہوسکی لیکن ایس بی سی اے میں موجودہ پٹہ سسٹم مافیا نے چارج سنبھالنے کے بعد احسن اور کاشف خان کا اندرون سندھ تبادلہ کردیا اس تبادلے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ موجودہ پٹہ سسٹم متحدہ لندن کے حامی افسران کو بھی نکیل ڈال رہا ہے لیکن موجودہ پٹہ سسٹم کا یہ اقدام بھی عارضی ثابت ہوا جبکہ احسن اور کاشف کی جوڑی نے دوبارہ ضلع کورنگی میں اپنی تعیناتی کرالی اور ایک بار پھر سے اسی طرح ضلع کورنگی میں سرگرم ہوئے جیسے وہ متحدہ لندن کے عروج کے دور میں جاوید ترک کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کراتے تھے ایس بی سی اے کے بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ احسن اور کاشف کی جوڑی نے موجودہ پٹہ سسٹم سے بعض سرکاری افسران کی مدد سے معاملات طے کئے ہیں اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی ٹائون میں ایس بی سی اے افسران احسن اور کاشف کی جوڑی کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر قانونی تعمیرات کراتی جارہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑی کا اصل ہدف لانڈھی اور کورنگی کا صنعتی زون ہے جہاں بڑی تعداد میں فیکٹریاں ایس بی سی اے کے نقشوں کے خلاف بن رہی ہیں یا پھر بن چکی ہیں جو فیکٹریاں ایس بی سی اے کے نقشوں کے خلاف بنتی ہیں ان سے اس جوڑی کا ماہانہ بھتہ طے ہے جس کیلئے احسن اور کاشف نے ماضی کے بعض جرائم پیشہ افراد کو اپنا بیٹر بنا رکھا ہے معلوم ہوا ہے کہ احسن اور کاشف کی جوڑی نے موجودہ پٹہ سسٹم کو بھی اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ بااثر پٹہ سسٹم بھی اس جوڑی کے سامنے بے اثر ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں