میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے قوم پرست بحریہ ٹائون انتظامیہ کیخلاف سراپااحتجاج

سندھ کے قوم پرست بحریہ ٹائون انتظامیہ کیخلاف سراپااحتجاج

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حیدرآبادسمیت دیگر شہروں میں سندھ کے قوم پرست بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف سراپااحتجاج، سندھ حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان،بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے گوٹھوں پر حملوں اور دیہاتیوں کو گولیاں مارکر زخمی کرنے کیخلاف قومی عوامی تحریک،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے حیدرآباد،بدین، ٹنڈو الہٰیار،ٹنڈو باگو، اسلام کوٹ مٹھی، میرپور خاص،عمرکوٹ،سیہون، بھٹ شاہ، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، جامشورو،دادو، میہڑ، سانگھڑ،جھول، شہداد پور، قمبر شہداد کوٹ،ہالا،ماتلی، سکھر، رانی پور، گمبٹ،ٹھٹھہ، نواب شاہ، کوٹ غلام محمد،سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین سے خطاب اور اپنے الگ الگ بیانات میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید جلال محمود شاہ، جسقم کے صنعان خان قریشی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی، ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ریاض چانڈیو،کرم وسان، اسلم خیرپوری، نواز خان زئنور، مسرور شاہ اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ اس سارے معاملے میں ملوث ہے، جو سندھ کے قدیمی گوٹھوں کو مٹاکر ان پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ عوام کے ساتھ ہے یا بحریہ ٹاؤن والوں سے ملی ہوئی ہے، اگر سندھ حکومت عوام کے ساتھ ہے تو پھر ملک ریاض پر دہشت گردی کا مقدمہ درج اور فوری طور پر بحریہ بلڈر کا کام بند کرایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیاجائے گا۔ قوم پرست پارٹیوں نے 17 مئی کو جامشورومیں سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے اس میں بحریہ ٹاؤن کیخلاف حکمت عملی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں