میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف درخواست خارج کر دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے کہا کہ ڈرون حملے رکوانا عدلیہ کا کام نہیں، اس طرح کے پالیسی معاملات حکومت کا اختیار ہے ۔ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، خواتین اور بچوں سمیت مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اب تو ڈرون حملے ہونا بند ہوگئے ہیں، پشاور ہائیکورٹ نے حکومت اور وزارت دفاع کو یہ معاملہ بھیجا تھا، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ امریکا سے بات کر سکتے ہیں، عدالت تو امریکا کو نہیں کہہ سکتی کہ ڈرون حملے بند کرو، ہائیکورٹ نے بھی کہا کہ یہ کام حکومت کا ہے ۔یاد رہے ڈرون حملے رکوانے سے متعلق راجہ سعد سلطان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں