میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن اقبال میں مسجد عمر فاروق پر دہشت گردوں کا حملہ

گلشن اقبال میں مسجد عمر فاروق پر دہشت گردوں کا حملہ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

تھانہ گلشن اقبال کی حدود بلاک 13/E گلشن اقبال مسجد عمر فاروق پر دہشت گردوں کا حملہ۔ستائیسویں 27مقدس شب قدر کو حنا ٹیرس میں واقع مسجد عمر فاروق میں دہشت گردوں حملہ۔ مسجد کے شیشے توڑ ڈالے، نماز کو شدید زد و کوب کیا گیا۔ حتی کہ CCTV لگے کیمرے بھی توڑڈالے، تاکہ اس شرمناک حرکت کی ریکارڈنگ نہ ہوسکے۔ زخمی ہونے والے نمازیوں میں مسجد کمیٹی کے صدر ڈاکٹر حبیب ، محسن ایڈووکیٹ، احسن، فہیم اور دیگر کئی نمازی شامل ہیں۔منصور نامی دہشت گرد کی سرپرستی میں 30سے زائد شرپسندوں نے مسجد پر حملہ کیا۔مسجد کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔مسجد کے دروازے کے شیشے توڑ ڈالے گئے ہیں۔ شرپسندوں نے مقدس رات کا بھی بھی احترام نہیں کیا۔رینجرز اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔لیکن تھانہ گلشن اقبال کی پولیس نے تاحال واقعہ کی FIR درج نہیں کی ہے، اور نہ ہی زخمی ہونے والوں کو MLO کے لئے بھیجا جارہا ہے۔ایک طرف لوگ چوری ڈکیتی سے پریشان ہیں۔ اور اب دوسری طرف مساجد بھی غیر محفوظ ہوچکی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں