میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا سے نفرتیں پیدا کی گئیں‘ سید مصطفی کمال

بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا سے نفرتیں پیدا کی گئیں‘ سید مصطفی کمال

منتظم
هفته, ۱۶ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)1947میں پاکستان بنانے والوںنے اس نظریے کے تحت اس ملک کی بنیاد رکھی تھی کہ یہاں تمام زبانیں بولنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق صرف پاکستانی ہونے کی بنیاد پر یکساں دیے جائیں گے ، تمام لوگ محبت بھائی چارے کے ساتھ رہیں گے، 70 سالوں میں ہمیں ایک دوسرے پر فخر ہونا چاہیے تھا، لیکن بے بنیاداور گمراہ کن پروپگنڈوںسے نفرتیں پیدا کی گئیں۔ ہمیں سندھی، بلوچی، پنجابی، پٹھان ہونے پر فخر ہونا چاہیے، لیکن اس بنیاد پر نفرت اور دشمنی نہیں ہونی چاہئے، پورے ہندوستان میں سندھ واحد صوبہ تھا جس نے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد اسمبلی سے منظور کروائی۔ اجرک اور سندھی ٹوپی پہننااور تحفے باٹنا سندھ کی قدیم روایت ہے اورہماری پہچان ہے ، ان خیالات کا اظہارچیئر مین سید مصطفی کمال نے آرٹس کونسل میں منعقدہ سندھی ثقافت کے حوالے سے پروقار تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پرپارٹی کے وائس چیئر مین اشفاق منگی اور ممبر نیشنل کونسل موہن منجھرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں