میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہ صیام میں مہنگائی کاطوفان ،مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں کوآگ لگ گئی

ماہ صیام میں مہنگائی کاطوفان ،مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں کوآگ لگ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان آگیا ،مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں کوآگ لگ گئی۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 17.87 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 54 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پیاز کی کلو قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ 5 لیٹر برینڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں 54 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک کلو برینڈڈ گھی کے پاچ کی قیمت میں 7 روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ دال مسور، انڈے، چائے کی پتی، تازہ دودھ، مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مٹن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں