میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ ، پی پی ا دوار میں 60 ارب ڈالر قرضہ، دونوں نے بانٹ لیا،فواد چودھری

ن لیگ ، پی پی ا دوار میں 60 ارب ڈالر قرضہ، دونوں نے بانٹ لیا،فواد چودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دور میں 60 ارب ڈالر قرض لیا گیا، یہ رقم دونوں خاندانوں نے بانٹ لی، نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری تماشے کے مرکزی کردار ہیں ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 1947 سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر رہا، اس رقم سے اسلام آباد بنا، تربیلا بنا، منگلا بنا، نیول بیسز بنائیں، فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا، گوادر بنایا اورموٹر وے بنی۔ 2008 سے 2018 بیرونی قرضہ پہنچا97 ارب ڈالر پر، یعنی 60 ارب کا اضافہ ،سوال یہ ہے یہ پیسا کہاں گیا؟یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا، حدیبیہ فراڈکا ماڈل دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا، پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکائونٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے ، نواز،شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں