میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد ، کراچی ہدف

دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد ، کراچی ہدف

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پمز ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج اور پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا، زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے، تاہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔ایک ہی دن میں جڑواں شہروں میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے، کل افواج نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے، تاہم دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 3 ناکے ختم کریں گے، سارے ناکے فضول اور غریبوں کو تنگ کرتے تھے۔ گزشتہ روز اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرناچاہیے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں