سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قابض کرپٹ مافیا نے ادارے کی اتھارٹی کو قیدی بنا لیا
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر قابض کرپٹ مافیا نے ادارے کی اتھارٹی کو ” قیدی ” بنا لیا کھلے عام وصولیوں کے بازار میں پیسہ حاکم کے طور پر ناچ رہا ہئے ” سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے واضح اور دو ٹوک احکامات کے باوجود ” غیرقانونی تعمیرات کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہئے کوئی روکنے والا نہیں کرپٹ و راشی ڈائریکٹر عامر خان نے غیر قانونی تعمیرات کو ہی دھندا بنا لیا، غیرقانونی تعمیرات کے بادشاہ و بازی گر کھلاڑی نے اپنے ادارتی منصب کے برخلاف اقدامات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ک رکھا ہئے درجنوں غیر قانونی تعمیرات کے عوض بلڈر و تعمیراتی مافیا سے لاکھوں کروڑوں بطور رشوت بھتہ وصولی کا بزنس اپنے شباب پر اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی علاقائی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پلاٹ نمبر hbTL-22/1 ، پلاٹ نمبر LR-8/25 اور پلاٹ نمبر LR-26/8 پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں کرپٹ ڈپٹی ڈائریکٹر صدر زون 1 عامر خان غیر قانونی تعمیرات کا بے تاج بادشاہ بن کر راج کر رہا ہئے عامر خان نقشے کے برخلاف و برعکس اور بغیر نقشے منظوری کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل فلیٹ/یونٹس/پورشن نما درجنوں غیر قانونی تعمرات کے عیوض بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے وصول کررہا ہئے موصوف کی سرپرستی میں صدر زون ٹاؤن میں واقع لارنس روڈ میں پلاٹ نمبر LR-8/25 اور پلاٹ نمبر LR-26/8 اور تھیلا رام کوارٹر میں پلاٹ نمبر TL-22/1 پر بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات جاری و ساری ہیں متذکرہ بالا غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز سے ڈپٹی ڈائریکٹر صدر زون عامر خان اور اسٹنٹ ڈائریکٹر نے لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے بلڈرز کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہئے موصوف نے غیر قانونی تعمیرات کو بزنس بنا لیا ہے موصوف کی سرپرستی میں لگ بھگ ں 150 سے زائد غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا