میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ،پاک افغان چمن بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

کورونا وائرس ،پاک افغان چمن بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک افغان چمن بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پاک چمن بارڈر کو وفاقی حکومت کی جانب سے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی بھی معطل کر دی گئی ہے ۔ جبکہ محکمہ صحت کے مطابق پاک افغان سرحد پر 15ہزارافراد کی اسکریننگ کی گئی ۔کوروناوائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان سرحد چمن بارڈر پر باب دوستی کے مقام پر گذشتہ ایک ہفتہ سے بند ہے اور اسے پیر کے روز کھلنا تھا تاہم وفاقی حکومت کے حکم پر سرحد کو مزید ایک ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ سرحد کی مزید ایک ہفتے کے لئے بندش کے حوالہ سے فیصلہ سکیورٹی فورسز اور قبائلی جرگے نے گذشتہ روز کیا تھا۔ سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور وسطیٰ ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاںمعطل ہیں ۔ جبکہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل بھی معطل ہو گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں