میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چالیس یورپی ارکان کا عمران خان اور مودی کو خط

چالیس یورپی ارکان کا عمران خان اور مودی کو خط

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

چالیس یورپی ارکان ِ پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم عمران خان اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش پاکستانی رکن سجاد کریم سمیت یورپی پارلیمنٹ کے 40ارکان کی جانب سے پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط لکھا گیا جن میں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔یورپی ارکان نے دونوں ملکوں کو فوری بات چیت شروع کرنے پربھی زوردیاہے ۔اس کے علاوہ خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو شامل کیے بغیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔یورپی ارکان نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ملکوں کی مدد کیلئے تیار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں