میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی ہائی کمشنرنے اسلام آباد میں چار ج سنبھال لیا

بھارتی ہائی کمشنرنے اسلام آباد میں چار ج سنبھال لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجے بساریہ بھارت میں مشاورت مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے اور اجے بساریہ نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں چارج سنبھال لیا، بھارتی ہائی کمشنر کو پلوامہ حملے کے بعد بھارت طلب کیا گیا تھا ۔یاد رہے کہ 14فروری کو پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت میں تنا ئوبڑھتا گیا اور کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب کو بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔اگلے روز پاکستان نے اپنی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور بھارتی پائلٹ کو گرفتا کرلیا، اس تمام تر صورتحال کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے ہائی کمشنرز کو مشاورت کے لیے طلب کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں