میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی، امریکی صدر ٹرمپ پرامید

چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی، امریکی صدر ٹرمپ پرامید

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی ، اگر شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ دوبارہ شروع کیے تو مایوسی ہوگی۔ وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیل ہو یا نہ ہو، ہر صورت میں امریکا کی بہتری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے اچھے تعلقات ہیں، اگر شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ دوبارہ شروع کیے تو مایوسی ہوگی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پال مینا فورٹ کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے دکھی ہوں کہ ان کے لیے جیل میں مشکل وقت ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ کو ٹیکس چوری اور بینک فراڈ پر 47 ماہ قید کی سزا سنا ئی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں