میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس میں خواتین بھرتی کا کوٹہ پانچ سے بڑھاکر دس فیصد کردیا گیا

سندھ پولیس میں خواتین بھرتی کا کوٹہ پانچ سے بڑھاکر دس فیصد کردیا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہے کہ عورت ماں بیٹی بہن اور بیوی کے روپ میں کسی بھی خاندان کے اتحاد عزت اور ناموس کی ضمانت ہے ۔یہ بات آئی جی سندھ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ سند ھ پولیس میں خواتین اے ایس آئیز کی سیٹیں بڑھائی جائیں گی،ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی ہر پلیٹ فارم پر ناصرف حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ انکی صلاحیتوں کا برملا اظہار اور اعتراف بھی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں خواتین بھرتی کا کوٹہ پانچ سے بڑھاکر دس فیصد کردیا گیا ہے ، خواتین پولیس افسران واہلکاروں کی سہولت کے لیے ڈے کیئرسینٹر کے ساتھ ساتھ تھانہ جات میں رومز بھی قائم کیے جارہے ہیں قبل ازیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دو تلوار کلفٹن تا لائسنس برانچ تک خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں آئی جی سندھ سمیت خواتین پولیس افسران،اہلکاروں ودیگر خواتین نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں