حیدرآباد ، متحدہ ، پیپلزپارٹی ، آزاد امیدوار کامیاب
شیئر کریں
حیدرآباد کی تین قومی اسمبلی کی نشستوں پر دو ایم کیو اور ایک پیپلزپارٹی نے حاصل کرلیں، 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے 3 پر ایم کیو ایم، 2 پیپلزپارٹی اور ایک پر آزاد کامیاب، ، طارق شاہ جاموٹ، سید وسیم حسین اور پروفیسر عبدالعیم خانزادہ قومی اسمبلی جبکہ جام خان شورو، انجینئر صابر قائم خانی ،ناصر قریشی، شرجیل میمن، راشد خان ایڈووکیٹ اور ریحان صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی 3 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 2 پر ایم کیو ایم امیدواروں اور ایک پر پیپلزپارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے، جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق این اے 218 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار طارق شاہ جاموٹ نے ایک لاکھ 8 ہزار 597 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل 11 امیدواروں نے 25 ہزار کے لگ بھگ ووٹ لئے، این اے 219 پر ایم کیو ایم کے امیدوار پروفیسر عبدالعیم خانزادہ 55 ہزار 50 لے کرکے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے38 ہزار 315 حاصل کئے،ایم کیوایم کے امیدواروسیم حسین نے 58 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔صوبائی اسمبلی کے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق پی ایس 60 قاسم آباد پر پیپلزپارٹی کے امیدوار جام خان شورو نے 37 ہزار 538 ووٹ لیکر ایاز لطیف پلیجو کو شکست دے دی، ایاز لطیف پلیجو نے 6 ہزار 922 ووٹ لئے، حلقہ پی ایس 61 پر پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن نے 63 ہزار 79 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل جی یو آئی امیدوار حافظ سعید تالپور نے 11 ہزار 368 ووٹ حاصل کئے، حلقہ پی ایس 62 پر ایم کیو ایم امیدوار انجینئر صابر قائم خانی نے 24 ہزار 385 ووٹ لیکر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالجبار خان کو شکست دے دی، عبدالجبار خان 18 ہزار 209 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اویس خان 14 ہزار 287 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے، حلقہ پی ایس 63 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ریحان راجپوت نے 40 ہزار 306 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم امیدوار کامران شفیق نے 11 ہزار 844 اور پیپلزپارٹی کی صنم تالپور نے 7 ہزار 25 ووٹ حاصل کئے، حلقہ پی ایس 64 پر ایم کیو ایم کے امیدوار راشد خان ایڈووکیٹ نے 35 ہزار 235 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نعیم الدین نے 26 ہزار 63 اور پیپلزپارٹی امیدوار مختیار عاجز دھامراہ 16 ہزار 230 حاصل کئے، حلقہ پی ایس 65 پر ایم کیو ایم کے امیدوار ناصر قریشی نے 23 ہزار 184 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی امیدوار فرید قریشی نے 14 ہزار 209 اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شوکت نے 14 ہزار 321 ووٹ لئے.