میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کوفنڈنگ کے پیچھے مقصدپاکستان توڑناہے،وزیراعظم

دہشت گردوں کوفنڈنگ کے پیچھے مقصدپاکستان توڑناہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوگی سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتکاری ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کی بہتری کی طرف جائیں گے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، موجودہ حکومت نے بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دئیے ہیں چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ہائی وے بنایا جارہا ہے، بلوچستان کو اتنی ترقی دیں گے کہ عوام بیرون ملک بیٹھے دشمن اور دہشتگردوں کی بات نہیں سنیں گے ، ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، کاروباری کمپنیوں نے ریکارڈ منافع کمایا ہے وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں،حکومت تنخواہ دار طبقے کی آمدن بڑھانے کی کوشش کریگی۔ یہ بات انہوں نے نوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، فواد چوہدری ، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری حکومتوں نے بلوچستان میں اتنے ترقیاتی کام یا فنڈز نہیں لگائے جتنے ہماری حکومت نے لگائے ہیں البتہ کئی دفعہ فوجی حکومت نے صوبے میں زیادہ ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ہائی وے بنا رہی ہے اس کے لئے رقم مختص کردی گئی ہے اس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے یہاں فاصلے زیادہ اور آبادی کم ہے صوبے کے اپنے چیلنجز ہیں حکومت نے اس بار ریکارڈ ٹیکس اکھٹا گیا ہے یقین دلاتا ہوں جیسے جیسے آمدنی بڑھتی جائیگی بلوچستان اور یہاں کے لوگوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی بلوچستان، گلگت بلتستان اور سابقہ قبائلی علاقوں کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ساری فنڈنگ یہاں پر جائے انہوں نے کہا کہ نوشکی میں دہشتگردی کے واقعہ کے وقت چین میں تھا جب واقعہ کی اطلاع ملی اسی وقت فیصلہ کیا کہ چین سے واپسی پر سب سے پہلے نوشکی آئونگا اور جوانوں کو بتائونگا کہ وہ اکیلے نہیں پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے ماننے والی قوم ہے جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لگا پیغمبر وں کے بعد شہداء کا رتبہ ہے مسلمان کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ جب قوم کے لئے کوئی جان کی قربانی دیتا ہے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن میں آنے والے دنوں میں اتنی ترقی دیں گے کہ جو لوگوں استعمال کرتے ہیں یہ عمل وہ از خود نہیں کرتے بلکہ بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے ٹکڑ ے ٹکڑے ہوں دہشتگروں کو ان سے بھی فنڈنگ ہورہی ہے ہم بلوچستان کے عوا م کے لئے وہ کام کر کے جائیں گے کہ جو لوگ یہاں کے لوگوں کو اکسا کر حکومت اور سیکورٹی فورسز کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں انشاء اللہ ان دہشتگردوں اور باہر بیٹھ کر ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمنوں کی بات سننے والا کوئی نہیں ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں