نوکوٹ میں ظلم کی انتہا،دولڑکیوں سے 20افراد کاگینگ ریپ
شیئر کریں
جھڈو کے نواحی گاؤں میں وحشت اور بربریت کی انتہا، دو لڑکیوں کو گھروں سے اغواء کرکے گینگ ریپ کرنے کا انکشاف، سینکڑوں مسلح افراد نے گاؤں سولہ میل میں گھر میں گھس کر فضا راجپوت اور کنول راجپوت کو اغواء کرکے یرغمال بنایا، پولیس نے کیس داخل کرلیا، 11 افراد گرفتار، گورنر سندھ اور فریال تالپور نے نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تحصیل جھڈو کے نواحی گاؤں میں وحشت اور بربریت کی انتہا کردی گئی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق 2 روز قبل نواحی گاؤں سولہ میل میں ٹنگڑی برادری کے سینکڑوں مسلح افراد نے گھروں میں گھس کر ایک 13 سالہ لڑکی سمیت دو خواتین کو اغواء کرکے ساری رات یرغمال بنایا، صبح کو ورثاء کے احتجاج کے بعد دونوں خواتین کو چھوڑ دیا گیا، آزاد خواتین فضا راجپوت اور کنول راجپوت نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ساری رات مختلف گھروں میں گھمایا گیا اور تشدد کے ساتھ سینکڑوں لوگوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہ انہیں ننگے پاؤں پورے گاؤں میں ساری رات گھمایا گیا۔ دوسری جانب واقعہ کے اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ایس ایس پی میرپورخاص جھڈو تھانے پہنچے اور خواتین کے گھر بھی گئے اور انصاف کا یقین دلایا، پولیس نے واقعے کا کیس فضا راجپوت کے شوہر کی مدعیت میں 12 ملزمان علی بخش ٹنگڑی، عطا محمد ٹنگڑی، میر حسن، امیر حیدر، رسول بخش، میر ٹنگری، میر محمد، اکرم، جلال، دلبر، نواب ٹنگڑی اور نظر ٹنگڑی پر حملے اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے، جبکہ پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مزید پولیس کا کہنا تھا کہ عورتوں کو ننگا کرکے گھمانے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پولیس کی دو ٹیمیں کیس کی تفتیش کر رہی ہیں، جبکہ خواتین کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب گورنر سندھ اور پیپلز پارٹی ایم این اے فریال تالپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔