میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ضلع وسطی ،عدالتی حکم کے برخلاف تعمیرات کی اجازت

ایس بی سی اے ضلع وسطی ،عدالتی حکم کے برخلاف تعمیرات کی اجازت

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بغیر نقشے و منظوری خلاف ضابطہ ناجائز تعمیرات جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 5A.8/26، 5A.9/37، 5C.8/11، 2E.22 پر تعمیرات جاری ہیں ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے مہرے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر منظور چانڈیو ، بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کے رکھوالے بنے ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ کی جانب سے عدالت عالیہ کو گمراہ کیا جارہا ہے ، مخصوص مقامات پر ناجائز تعمیرات کی انہدامی کارروائیاں کرکے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کروائی جارہی ہیں ، اس مقصد کے لیے ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل ایس بی سی اے افسران کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں